کالج کے دن، اپنی موٹر سائیکل، لال کوٹ بہت یاد آتے ہیں: راحیل شریف جی سی یونیورسٹی کیلئے 20 لاکھ روپے کا عطیہ دیا

16 اپریل 2018

لاہور (اے پی پی) سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کا اپنی مادرِ علمی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے ایڈوومنٹ فنڈ ٹرسٹ کو مستحق طلباء کی فیس کے لیے 20 لاکھ روپے کا عطیہ۔ اولڈ راوینز یونین کے سالانہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل (ر) راحیل شریف کا کہنا تھا کہ کالج کے دن، اپنی موٹر سائیکل اور لال کوٹ بہت یاد آتے ہیں، اپنے اساتذہ کا شکرگزار ہوں جنہوں نے عزت اور وقار کے ساتھ زندگی کے مختلف چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے میری تربیت کی۔ مجھے راوینز ہونے پر فخر ہے، گورنمنٹ کالج میں پہلی بار 1964ء میں آیا تھا جب میری بہن نے اس نامور ادارے سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ میرے دو بھائیوں میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر) اور کیپٹن ممتاز شریف نے بھی جی سی سے ہی تعلیم حاصل کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ اولڈ راوینز جی سی یونیورسٹی کی اصل طاقت ہیں، جو اس کی ترقی اور تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اولڈ راوینز کی سپورٹ سے قائم ہونے والا اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ اب 36 کروڑ روپے تک جا پہنچا ہے جو ہر سال 600 سے زائد مستحق طلباء کو سکالرشپ دے رہا ہے۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...