جسٹس اعجازالاحسن کی رہائشگاہ پر فائرنگ قابل مذمت واقعہ ہے ،ملک امین اسلم

16 اپریل 2018

حضرو (نمائندہ نوائے وقت ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ سپریم کوٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائشگاہ پر فائرنگ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ملک میں انتشار ،انا اور بے یقینی سی کیفیت پیدا کرنے والوں کے عزائم ناکام ہونگے تحریک انصاف سپریم کوٹ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس اور دیگر عام کیسوں کے جج اعجاز الحسن کے گھر پر دو بار فائرنگ باعث تفتیش اور عدلیہ کی توہین ہے یہ مختص زہنیت کا کارنامہ لگتا ہے جسکی تحریک انصاف بھرپور مذمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ اب وہ وقت چلا گیا جب ججوں سے اپنی مرضی کے فیصلے کروائے جاتے تھے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں سپریم کوٹ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ججوں کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ملک امین اسلم نے لاہور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے ججوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔