موٹروے پولیس بیٹ تھری کامرہ کا بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلا ف کریک ڈاؤ ن
سنجوال کینٹ (نامہ نگار ) ڈی ایس پی حامد بنگش کی ہدایت پر ایڈمن افیسر طارق خان ،ایڈمن اپریشن افیسر یونس خٹک ،انسپکٹر محمد بلال ودیگر عملے نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ کامرہ نے مختلف ایریا جی ٹی روڈ پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈائون کیا جس میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ تھری نے 5200سو مو ٹر سائیکل سواروں کو جرمانہ کیے اور 800موٹر سائیکلوں کو 48گھنٹوں کے کیے بند بھی کیے اور موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہننے کی سخت ہدایت بھی دی اس موقع پر ڈی ایس پی نے کہا کہ اب یکم اپریل کے بعد ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کریک ڈائون شروع ہے اور یہ روز انہ کی بنیاد پر جرمانے جاری ہے جو بھی بغیر ہیلمٹ جی ٹی روڈ پر آئے گا اسے جر مانہ کیا جائے گا ۔