بنگلہ دیش سے پہلے روہنگیا مسلمان پناہ گزین خاندان کی میانمار واپسی
ینگون (اے ایف پی+اے این این) بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری رام مادھو نے کہاکہ جموں و کشمیر میں رہ رہے روہنگیا کے معاملے پر بہت جلد ٹھوس اقدامات کئے جائیںگے ۔انہوںنے کہاکہ مرکزی وزارت امور داخلہ روہنگیا مسئلہ اور ان کے جموں میں قیام پر بہت سنجیدہ ہے اوراس سلسلے میں بہت جلد ٹھوس اقدامات کئے جائیںگے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران مادھو کاکہناتھا مرکزی وزیر امور داخلہ جس کے تحت یہ مسئلہ ہے ، اس معاملے پر بہت سنجیدہ ہے۔ ادھر بنگلہ دیش کے مہاجر کیمپس سے روہنگیا مسلمانوں کا پہلا خاندان واپس میانمار چلا گیا، اہلخانہ میں 5 افراد شامل ہیں، میانمار نے بھی تصدیق کردی ہے۔