لاہور: 48لاکھ کے ڈاکے ‘ ڈکیتی مزاحمت پر شہری زخمی ‘ کاریں ‘ موٹر سائیکل چوری

16 اپریل 2018

لاہور(نامہ نگار)شہرکے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ مزاحمت کرنے پر ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کر دیا ہے ۔ جنوبی چھاؤنی میں موٹرسائیکل سوار 2ڈاکوؤں نے امجد علی سے ہزاروں روپے نقدی اورموبائل فون لوٹنے کے بعد مزاحمت کرنے پر اسے تشدد کانشانہ بناکر زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے ۔ ڈاکوؤں نے سندر میں شفاقت کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پریرغمال بنا کر9لاکھ 55ہزارروپے ، ڈیفنس بی میں سلیم اوراس کی فیملی سے 4لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان،جوہرٹائون میں احمداور اس کی فیملی سے ساڑھے 6لاکھ روپے ،بادامی باغ میں شجاعت اور اس کی فیملی سے 4لاکھ روپے، مناواں میں نعیم اور اس کی فیملی سے3لاکھ روپے ، اقبال ٹائون میں برکت اور اس کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ روپے ،گلشن اقبال میں رفیق اور اس کی فیملی سے 80ہزاروپے کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون،شمالی چھائونی میں اقبال سے2لاکھ 90ہزارروپے کی ملکی وغیر ملکی کرنسی، لوئرمال میں احمد سے 50ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیاہے۔چوروں نے شادباغ میں منصور کے گھر سے 14لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کرلیا ہے ۔ چوروں نے مسلم ٹائون سے اختر ،اسلام پو رہ میں علی کی کاریں جبکہ باغبانپو رہ سے فیاض،شاہدرہ میںعلی،ٹاؤن شپ سے صابر،کوٹ لکھپت سے ندیم،ڈیفنس سے فیصل کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔