تفتان آر سی ڈی شاہراہ پر ایرانی ٹرالر الٹ گیا، ٹریفک جام، عوام کو پریشانی کا سامنا، آمدورفت 20 گھنٹے بعد بحال
نوشکی (آئی این پی) این 40 کوئٹہ تفتان آر سی ڈی شاہراہ پر ایرانی ٹرالر الٹنے سے عوام کو سخت ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا جسے 20گھنٹے بعد بحال کردی گئی جس کے بعد گاڑیوں کی آمد ورفت شروع ہو گئی۔ گزشتہ روزاین 40 کوئٹہ تفتان آرسی ڈی شاہراہ پر سخت ٹریفک جام رہی جس کی وجہ سے نوشکی دالبندین چاغی، نوکنڈی، ماشکیل، خاران، سیندک اور واشک کا رابطہ صوبائی دارالحکومت سے منقطع ہوگیا۔ اس کے علاوہ ایران، ترکی اور یورپ کا رابطہ پاکستان سے منقطع ہوا۔ گاڑیوں کی طویل قطارے لگی گئیں تھیں، ہزاروں مسافروں خواتین اور بچوں نے رات کھلے آسمان تلے گزاری۔ گزشتہ رات کوئٹہ سے دو میتیں خاران اور دالبندین کو جارہی تھی جنہیں پولیس اور لیویز حکام نے بمشکل متبادل راستے سے گزار دیا ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے نوشکی سے جانے والی بارات پھنس گئی ہے۔