بی جے پی نے اگلے عام انتخابات کو پاکستان اوربھارت کا مقا بلہ قراردیدیا
نئی دہلی (این این آئی)بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اگلے عام انتخابات کوپاکستان بمقابلہ بھارت اوربھگوان بمقابلہ اسلام قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اگر آئندہ الیکشن میں بی جے پی جیتی، تو بھارتی عوام خوش ہوں گے۔ بصورت دیگر اگر اپوزیشن کامیاب رہی، تو کامیابی کے ڈھول پاکستان میں بجیں گے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اتر پردیش میں بی جے پی کے قانون ساز سریندرا سنگھ نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 2019 کے عام انتخابات بھگوان بمقابلہ اسلام اور پاکستان بمقابلہ بھارت کے منشور کے ساتھ لڑے جائیں گے۔ سریندرا سنگھ نے کہا اگر آئندہ الیکشن میں بی جے پی جیتی، تو بھارتی عوام خوش ہوں گے۔ بصورت دیگر اگر اپوزیشن کامیاب رہی تو کامیابی کے ڈھول پاکستان میں بجیں گے۔ سنگھ نے کہا کہ آئندہ انتخابات کے بعد لوگوں کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ بھگوان کے ساتھ ہیں یا اسلام کے۔