ہیلتھ کوآرڈینیٹر ملک آصف رفیق رجوانہ کی زیر صدارت میڈیکل سنٹروں‘ ڈسپنسریوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے اجلاس
ملتان (نمائندہ خصوصی) ہیلتھ کوآرڈینیٹر ملک آصف رفیق رجوانہ کی زیرصدارت میڈیکل سنٹروں و ڈسپنسریوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سی ای او ڈاکٹر شاد محمود بخاری ڈی ایچ او وسیم الحسن رمزی ایس ڈی او بلڈنگ رضوان پنجاب ہیلتھ فیلیٹیشن کمپنی کے ایریا کوارڈینیٹر حسن مصطفی خان ملزئی ملک اعجاز رجوانہ ڈاکٹر اظہر نذیر عمر فاروق و دیگر لیڈی ڈاکٹر و ایل ایچ وی نے شرکت کی اس موقع پر ملک آصف رفیق رجوانہ نے ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا خستہ حال سٹی میڈیکل سنٹروں ڈسپنسریوں میں ادویات میڈیکل آالات فراہم کرنے کی بھی سفارش کی گئی انہوں نے کہاکہ میاں محمد شہباز شریف نے جس طرح جنوبی پنجاب میں تعلیم ہیلتھ دیہات میں منڈیوں تک روڈ صاف پانی صاف دیہات پروگرام شروع کئے ہیں وہ قابل ستائش ہیں مسلم لیگ ن الیکشن 2018 ء میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی میاں نواز شریف ایک نظریہ بن چکا ہے۔