پی ٹی آئی آئندہ الیکشن میں جنوبی پنجاب سے کلین سویپ کریگی: ابراہیم خان

16 اپریل 2018

بورے والا(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری و کوآرڈینٹر ممبر سازی مہم جنوبی پنجاب ابراہیم خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ممبر سازی مہم آئندہ الیکشن میں ہماری کامیابی کی ضمانت ثابت ہو گی اس مہم میں حصہ لینے والے پارٹی راہنماء اور کارکنان ہی پارٹی کا اصل اثاثہ ہیں ممبر سازی مہم میں اچھی کارکردگی دکھانے والوں کو آئندہ الیکشن میں نظر انداز نہیں کیاجائے گا پی ٹی آئندہ الیکشن میں جنوبی پنجاب میں کلین سویپ کرے گی عوام آنے والے الیکشن میں چوروں اور لیٹروں کو مسترد کرکے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں اور انشاء اللہ عمران خاں آئندہ ملک کے وزیر اعظم بنیں گے اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر چڑھ کر ہر دفعہ اقتدار میں آنے والوں کی سیاسی قبر کھودی جا چکی ہے اب صرف عوام میں مقبولیت حاصل کرنے والی سیاسی قوت ہی نیا پاکستان بنائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی پی230سے امیدوار صوبائی اسمبلی بلدیہ کے اپوزیشن لیڈر غلام مصطفیٰ بھٹی سے ممبر سازی مہم کے حوالہ سے ملاقات کے دوران کیا غلام مصطفیٰ بھٹی نے گذشتہ دو ماہ کے دوران بورے والا میں کی جانے والی ممبر سازی مہم کی مکمل رپورٹ پیش کی جس پر ابراہیم خاں نے اطمینان کا اظہار کیا۔