قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر بہترین معاشرہ کی تشکیل کی جا سکتی ہے: عبدالغفار ڈوگر
ملتان (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک عبدالغفار ڈوگر نے کہا ہے کہ پوری کائنات میں قرآن پاک سے بڑھ کر کوئی بھی کتاب نہیں اور نہ ہی آئے گی قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کر کے ہمارا معاشرہ ایک بہتر معاشرہ بن سکتا ہے اور ہم مسائل‘ مصائب و مشکلات سے چھٹکارا پا سکتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اقراء ایجوکیشن سسٹم ملتان شاہ رکن عالم میں قرآن پاک کے حفاظ کی تقریب تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیاصدارتی خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایازالحق نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران ایک سو ایک طلباء و طالبات کو حافظ قرآن بنا چکے ہیں جو پاکستان بھر میں مختلف شہروں میں بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم دے رہے ہیں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم انتہائی ضروری ہے اس موقع پر پروفیسر محمد اسلم ملک نے کہا کہ قرآن کریم قیامت تک باقی رہنے والی کتاب ہے مولانا ابوبکر عثمان نے کہا کہ پوری دنیا میں کروڑوں قرآن پاک کے حفاظ ہیں مگر دوسری کتابوں کو یاد کرنے والے پوری دنیا میں چند لوگ ہوں گے تقریب میں ملک و قوم کی سلامتی ‘ ترقی و خوشحالی اور امن کے لئے خصوصی طور پر دعا کی گئی۔