کراچی سے چاہ بہار مسقط تک فیری سروس کا منصوبہ ‘انتظامات آخری مراحل میں

16 اپریل 2018

اسلام آباد( مقبول ملک ‘ دی نیشن رپورٹ) لوگوں کے درمیان رابطے کے فروغ کیلئے کراچی سے چا بہار اور گوادر سے مسقط تک فیری سروس کے منصوبے کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ وزارت پورٹس اینڈ شپنگ کے ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ محکموں سے کلیئرنس حاصل کرنے کیلئے کام جاری ہے اور فیریز خریدی جا رہی ہیں۔ کراچی سے چابہار بندر گاہ تک فیری سروس کو ترجیح دی جارہی ہے کیونکہ پاکستان سے ہر برس 2لاکھ پاکستانی زائرین ایران جاتے ہیں اور فیری سروس سستی پڑے گی، ایرانی وفد اس منصوبے کو منظور کر چکا ہے اور ارمان کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ مسقط حکومت سے جواب کا انتظار ہے۔ اندازے کے مطابق اومان میں 275000پاکستانی کام کرتے ہیں۔