معراج کا سفر نبی کریمؐ کا عظیم ترین معجزہ ہے: مظہر سعیدکاظمی

16 اپریل 2018

ملتان (نامہ نگار خصوصی) جماعت اہلسنت کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ معراج کا سفر نبی کریمؐ کا عظیم ترین معجزہ ہے نماز روزہ معراج کے تحفے ہیں اور ہماری بخشش کا ذریعہ ہے دہشت گردی اور بدامنی سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے آپؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خورشید منزل جے بلاک شاہ رکن عالم کالونی الحاج دلشاد علی قریشی سعیدی کی رہائشگاہ پر سالانہ محفل شب معراج و محفل سماع سے صدرتی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع جماعت اہلسنت کے آرگنائزر علامہ سید محمد رمضان شاہ فیضی حاجی واجد مبین شاہد مبین قریشی محمد ذیشان قریشی سعیدی ارسلان سعیدی سجاد علی قریشی سعیدی چوہدری عبدالرشید چوہدری سرور نے بھی خطاب کیا جبکہ معروف قوال محمد افضل صابری نے عارفانہ کلام پیش کیا آخر میں ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔