کشمیر ہماری رگوں میں دوڑتا‘ بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہو گا: مشرف

16 اپریل 2018

دبئی / مظفرآباد (آئی این پی) چیئرمین اے پی ایم ایل جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا کہ کشمیر ہماری رگوں میں دوڑتا ہے‘ کشمیری میری جان ہے، میری خواہش ہے کہ پاکستان میں کوئی ایسی حکومت آئے جو غاصب بھارت کو سبق سکھا سکے اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا جواب اینٹ کے مقابلہ میں پتھر سے دے سکے۔ کشمیریوں کی خوشحالی، سلامتی، آزادکشمیر کی ترقی اور مقبوضہ کشمیر کی غاصب ہندوستان سے آزادی میری اولین ترجیحی وسوچ ہے ،آزادکشمیر کے غیور اور محنت کش عوام سے خطاب کرنا میرے لئے باعث فخر وخوشی ہے آج کھل کر بات کروں گا کہ نام نہاد پاکستانی لیڈروں نے پاکستان اور کشمیر کاز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ،مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم پر پاکستانی حکمرانوں اور سیاسی قیادت کی خاموشی کی وجہ مودی سرکار اور ہندوستانی فوج کو کشمیریوں پر مظالم کی کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے۔ آزادکشمیر کی ترقی میری اولین ترجیحی ہے 2005ء کے زلزلہ میں آزادکشمیر اور ہزارہ ڈویژن میں زلزلہ نے تباہی مچائی متاثرین زلزلہ کی آبادکاری کے لئے ہم نے دنیا کے 76ملکوں سے مدد مانگی جنہوں نے اعتماد کرتے ہوئے 6.4ارب ڈالر بطور امداد ہمیں دئیے ،جس سے متاثرین زلزلہ کی بحالی اور تباہ حال املاک کی تعمیر نو ممکن ہوئی ،اگر ہم پر دنیا اعتماد نہ کرتی تو وہ ہمیں یہ رقم مدد کے لئے نہ دیتی ،اگر ہم آج کے پاکستانی سیاست دانوں کی طرح ناکارہ ہوتے تو ہم پر کبھی کوئی اعتماد نہ کرتا ،آزادکشمیر یونیورسٹی، سکولز،کالجز ،صحت کے مرکز،سڑکیں ،پانی و بجلی ،تین لاکھ سے زائد زلزلہ پروف گھروں کی تعمیر جیسے اقدامات کئے اور لاکھوں متاثرین زلزلہ کو نقد امداد بھی دی گئی ۔میں نے بحیثیت صدر پاکستان ہر فورم پر کشمیرکا بول بالا کیا ہے اور عالمی دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا ،اور دنیا کو باور کروایا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی دنیا پاکستان کا ساتھ دے ،مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے میں نے چار نکاتی فارمولہ دیا تھا جیسے بعد کے حکمرانوں نے پس پشت ڈال دیا ہے ۔ن لیگ والے کشمیر کو چھوڑ کر ہندوستان سے تجارتی تعلقات بڑھارہے ہیں ،جو قابل مذمت ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے آل مسلم لیگ آزادکشمیر کے اپراڈہ چوک شہیداں میں منعقدہ جلسہ عام ویڈیو لنک/ٹیلی فونک کے زریعے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جلسہ عام سے جنرل ریٹائرڈ ڈ پرویز مشرف کے علاوہ وائس پریذنٹ جسٹس (ر)عبدالوحید صدیقی،مرکزی چیف آرگنائزر سید فقیر حسین بخاری،صدراے پی ایم ایل آزادکشمیر جاوید احمد مغل ،سیکرٹری جنرل سید ارشدکاظمی ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدر شبیر اعوان ،ناب صدر سید زاہد کاظمی،سیکرٹری اطلاعات سجاد مغل ،صدر وویمن ونگ اسلام آباد سیدہ فردوس ،ناصر خان ،سید حسنین بخاری ،زبیر خان ،ملک عاصم اعوان ،راجہ سجید ،گلزار اعوان ساجد عباسی نے بھی خطاب کیا۔ ن لیگی حکومت نے ہمیں اپراڈہ میں استقبالیہ کیمپ نہیں لگانے دیا اے پی ایم ایل ہی راج کرے گی خطہ کے عوام کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلا کر دم لیں گے آزادکشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں یہاںکے عوام ن لیگ سے زیادتیوں کا بدلہ اپنے ووٹ کی طاقت سے لیں گے۔

لہو تیری رگوں میں

اب تک ہے رواں گرچہ لہو تیری رگوں میںنے گرمیِ افکار‘ نہ اندیشۂ بے باکروشن ...