مسلم لیگ (ن) والے خواہ مخواہ رو رہے ہیں، کئی فیصلے انکے حق میں بھی آئے: افتخار چودھری

16 اپریل 2018

بہاولپور (نامہ نگار) سابق چیف جسٹس و پاکستان پارٹی کے سربراہ افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں عوام ان لوگوں کو ووٹ دیں جو اہل اور عوام کے درمیان ہوں سپریم کورٹ نے اختیار استعمال کرکے 62ون ایف کی تشریع کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولپور میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ن والے خواہ مخواہ کا رونا رو رہے ہیں۔ سپریم کورٹ سے بہت سارے فیصلے انکے حق میں بھی آئے۔ مسلم لیگ ن کو اداروں کا احترام کرنا چاہیے۔ سپریم کورٹ نے نواز شریف کے ساتھ کچھ غلط نہیں کیا بلکہ سپریم کورٹ نے اختیار استعمال کرکے 62ون ایف کی تشریح کی۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور کو علیحدہ صوبہ بنایا جائے یہ عوام کا حق ہے۔