پشاور: جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث بین الصوبائی گروہ کا افغان سرغنہ گرفتار

16 اپریل 2018

پشاور (بیورو رپورٹ)پشاور پولیس نے وزارت داخلہ کی جعلی دستاویزات، زمین کے جعلی انتقالات اور جعلی ڈی ایم سیز بنانے میں ملوث بین الصوبائی منظم گروہ کے افغان سرغنہ غلام مصطفی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بڑی تعداد میں جعلی دستاویزات اور آلات برآمد کرلئے۔سی سی پی او محمد طاہر خان نے کہا کہ عوام کے تعاون اور نشاندہی کی بدولت معاشرے سے ایسے جرائم کا خاتمہ ممکن ہے۔