کراچی:کمسن بچی کی نعش برآمد تشدد کر کے قتل کیا گیا

16 اپریل 2018

کراچی (کرائم رپورٹر) پاک کالونی میں نامعلوم افراد نے کمسن بچی کوتشدد کر کے ہلاک کردیا 6سالہ منیزہ دختر سعید رحمان کی لاش اتوار کو اسکے گھر کے قریب سے ملی۔ پولیس کے مطابق بچی کے جسم پر تشددکے نشانات پائے گئے۔ اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال پہنچانے کے بعد اس بارے میں تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔