میاں نوازشریف کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ حق سچ کی فتح ہے: راؤ ذوالفقار معصومی

16 اپریل 2018

وہاڑی (خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع وہاڑی کے سینئر نائب صدر راؤ ذوالفقار علی معصومی نے کہا ہے کہ میاں نوا زشریف کی تاحیات نا اہلی کافیصلہ ان کے اپنے کالے کارناموں کاکیا دھرا اورحق سچ کی فتح ہے شریف خاندان عدلیہ کو دھمکیاں دینا بند کرے آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کو ہو گی اور عام انتخابات میں میں پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کو عبرتناک شکست دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اپنے پورے سیاسی کیریئر میں مطلق العنان حکمران بننے کیلئے تو سکتیں کیں لیکن وہ تار یخ کا حصہ نہیں امیر المومنین بننے سے لیکر گاڈفادر تک ان کی سیاسی زندگی کا سفر عوام کے سامنے ہے اگر میاںنواز شریف نے سیاسی و جمہوری مزاج اپنایا ہوتا ہو آج انہیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتا اگر یہ 63-62کی قانونی تحفظات کو دستور بنانے میں پی پی پی کا ساتھ دیتے تو آج صورتحال مختلف ہوتی اس لئے سچ کہتے ہیں جو جو کچھ بوتا ہے وہی کاٹتا ہے۔