ڈی آئی خان: نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ‘ 2خواتین جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان (آن لائن) تھانہ کینٹ کی حدود میں امیر سٹی کے علاقہ میں فائرنگ کے واقعہ میں دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ امیر سٹی میں رات کے وقت نا معلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سے دو خواتین سرداری بی بی اور زرینہ بی بی جاں بحق ہوگئیں واقعے کی اطلاع پر کینٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو1122کی ایمبولینس کے ذریعے نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس اس واقعہ کی مختلف پہلوئوں پر تفتیش کر رہی ہے۔