وارڈ نمبر 42 خانیوال میں صفائی کا نظام بہتر بنایا جائے: مہتاب یوسف
خانیوال(خبرنگار) میونسپل کمیٹی خانیوال وارڈ نمبر42کے شہریوںکو درپیش مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر گندے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث گلیاں جوہڑ کامنظر پیش کرتی ہیں عملہ صفائی ایک عرصے سے غائب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماچوہدری مہتا ب یوسف ایڈووکیٹ اور معززین علاقہ وسماجی وعوامی حلقوںنے مطالبہ کیاکہ وارڈ نمبر42میں صفائی کا نظام کو بہتر بنایاجائے حلقے میں سٹریٹ لائٹ بحال کی جائے گندے پانی کی نکاسی کے لیے سیوریج کے نظام کو فعال بنایاجائے ۔ان حلقوں نے کہاکہ بار بار در خواست گزرای اورنشاندہی کی ہے لیکن میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران نے بے حسی کاعمل جاری رکھا ۔