نون گروپ نے ہمیشہ شرافت اور اصولوں کی سیاست کی، رانا شوکت حیات نون

16 اپریل 2018

شجاع آباد( خبر نگار) نون گروپ نے ہمیشہ شرافت اور اصولوںک ی سیاست کی۔ شجاع آباد میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز وزیراعلیٰ پنجاب کی ریلی تحصیل سے محبت کا ثبوت ہے۔ یہ بات سابق ایم این اے رانا شوکت حیات نون نے سابق چیئرمین یوسی سکندر آباد ونائب ناظم رانا محمد اکرم کے صاحبزادے ہیڈ کانٹیبل رانا فرمان علی کے دعوت ولیمہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں نون گروپ بھرپور طریقے سے حصہ لے گا۔ انہوں نے کہاکہ ان کے بیٹے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت رانا اعجاز احمد نون نے ریسکیو1122، شجاع آباد پبلک سکول، ٹراما سنٹر اور ہیپاٹائٹس لیب جیسے بڑے منصوبے دئیے، آئندہ بھی عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر چیئرمین مہر عادل جمشید، میاں الطاف بودلہ، ڈاکٹر اسلم ارشد، راحیل صدیقی سینئر صحافی کنور عقیل اختر، ندیم شاہ، محمد اکمل رامے، راؤ عبدالقیوم خالد، راؤ زاہد محمود، سابق ممبر ضلع کونسل رانا رفیق جکھڑ ، رانا اسلم جکھڑ، ڈاکٹر راؤ محمد اسلام، ڈاکٹر راؤ سعید احمد، ڈی ایس پی رانا محمد اشرف ایس ایچ او اکرم کمبوہ، صوفی محمد اقبال، رانا کوثر نمبردار سمیت کثیر تعداد میں شہری موجود تھے۔