وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ کے مختلف علاقوں کا دورہ، سیلفیاںبنائیں ،پکنک پوائنٹ پر چائے پی

16 اپریل 2018

کوئٹہ(بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں اور سیاحتی مقام اسپین کاریز کا دورہ کیا اور شہریوں کیساتھ سیلفیاں بنوائیں۔ اتوار کو کوئٹہ شہر میں بارش شروع ہوتے ہی موسم خوشگوار ہوگیا جس کا لطف لینے کیلئے عبدالقدوس بزنجو بھی کوئٹہ شہر کے دورے پر نکل پڑے ،انہوں نے علمدار روڈ ،مری آباد ،زرغون روڈ کا دورہ کیا اور لوگوں سے بات چیت بھی کی ،وزیر نے سیاحتی مقام اسپین کا ریز کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے شہریوں کیساتھ سیلفیاں بنوائیں ،اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے،کوئٹہ میں سیاحت کافروغ وقت کا تقاضہ ہے، ہماری کوشش ہے کہ مزید پکنک پوائنٹ بنائیںتاکہ شہریوں کو چھٹی کے دنوں میں سیاحت اور تفریح کے مواقع فراہم کرسکیں۔وزیراعلی اعلیٰ نے پکنک پوائنٹ پر چائے بھی پی۔