جسٹس اعجازالحسن کی رہائش گاہ پر حملہ سپریم کورٹ پر حملہ کے مترادف ہے: عوامی تحریک جنوبی پنجاب
ملتان (نامہ نگار خصوصی )پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چودھری فیاض احمد وڑائچ‘سیکرٹری جنرل سردار سیف اللہ خان سدوزئی ایڈووکیٹ،سردار شاکر مزاری،ڈاکٹر زبیراے خان،رائو محمد عارف رضوی اور ضلعی صدر ملتان میجر محمد اقبال چغتائی نے سپریم کورٹ کے جج مسٹر جسٹس اعجاز الحسن کی رہائش گاہ پر فارئرنگ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے سپریم کورٹ آف پاکستان پر حملہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس گھٹیا حرکت میں وہ لوگ ملوث ہیں جو برسرعام معزز ججوں کو دھمکیاں دیتے ہیں اور اپنے جلسوں میں اعلیٰ عدلیہ کا مذاق اڑاتے ہیں ایسے شرپسند عناصر کو شامل تفتیش کیا جائے۔