منیس گروپ کی پہچان عوامی خدمت اور علاقائی تعمیر و ترقی ہے: آصف سعید منیس

16 اپریل 2018

ٹبہ سلطان پور (نمائندہ خصوصی) منیس گروپ کی پہچان عوامی خدمت اور علاقائی تعمیر و ترقی ہے اور آئندہ عام انتخابات میں عوامی ووٹوں کی طاقت سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر علاقائی عوام کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کاموں کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر لائیوسٹاک آصف سعید احمد خان منیس نے یونین کونسل 335/WB کے چک نمبر 170/WB کی سیاسی شخصیت کا منیس گروپ میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی منیس گروپ کا مشن ہے اور اسی مشن کے تحت علاقائی تعمیر و ترقی میں مصروف ہیں جبکہ چک نمبر 170/WB کی سیاسی شخصیات چودھری ارسلان نے پاکستان پیپلز پارٹی جبکہ ملک رفیق سگو اور ملک حبیب سگو نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہتے ہوئے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت منیس گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر چیئرمین یو/ سی مصباح اﷲ خان ترین‘ نظام اﷲ خان پاندھا‘ چودھری الیاس رندھاوا‘ شاہد خان مغل‘ رجب خان سندھڑ‘ صدر پریس کلب ٹبہ سلطان پور سلیم اقبال خان‘ شیخ محمد اعجاز‘ حاجی محمد شفیق و دیگر لوگ بھی موجود تھے۔