سید گروپ اقتدار میں آکر 15سالہ محرومیوں کا خاتمہ کریگا:ڈاکٹر خاور شاہ

16 اپریل 2018

باگڑ سرگانہ ( نامہ نگار ) سید گروپ کے سربراہ سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر سید خاورعلی شاہ نے زیارات مقدسہ کے بعد مبارکباد دینے آنے والے کارکنوں اور سیاسی رہنمائوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سادات متحد ہوچکے اور 2018کا الیکشن بھاری اکثریت سے جیتیں گے ‘ انہوں نے کہا کہ سید گروپ اقتدار میں آکر 15سالہ محرومیوں کا خاتمہ وکریگا ‘ڈاکٹر خاور شاہ نے کہا کہ عوام کو انتقامی سیاست کے ذریعہ ظلم و زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ‘سادات متحد ہوچکے ‘محرومیاں کم کرینگے ۔