مراکہ: دودھ پلائی پر جھگڑا‘ دولہا دلہن کے 4 رشتہ دار زخمی‘ خاتون بیہوش

16 اپریل 2018

لاہور (نامہ نگار) تھانہ سندر کے علاقہ مراکہ میں شادی کی تقریب میں دودھ پلائی کی رسم کے دوران دلہا اور دلہن والوں کا آپس میں جھگڑا ہو گیا۔ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کو تشددکا نشانہ بنایا۔ جس سے ایک خاتون بے ہوش جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دودھ پلائی کی رسم کے دوران دلہن والوں نے2 ہزار روپے مانگے جبکہ لڑکے والے ایک ہزار روپے دینے پر بضد تھے۔ جس پردلہے اوردلہن والوں کا آپس میں جھگڑا ہو گیا۔ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کو ٹھڈوں، مکوں اور ڈنڈوںسے تشددکا نشانہ بنایا۔ علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ دولہے سمیت متعدد افرد کے کپڑے پھٹ گئے۔دولہا ندیم حبیب آباد سے بارات لے کر لاہورآیا تھا۔