39میچز میں ناقابل شکست رہ کر بارسلونا نے38سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

16 اپریل 2018

میڈرڈ(آئی این پی) اسپینش فٹبال لیگ میں بارسلونا نے لگاتار 39 میچز تک ناقابل شکست رہ کر 38 سال بعد کلب کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔بارسلونا نے ویلنسیا کیخلاف 2-1 سے فتحیاب ہوکر لگاتار 39 میچز تک ناقابل شکست رہ کر 38 سال بعد کلب کا نیا ریکارڈ قائم کردیااس سے قبل 1980 میں رئیل سوسائیڈڈ نے 38 میچز میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز پایا تھا۔