پہلی بریکرز ماسٹرز کپ سنوکر چیمپئن شپ کراچی کے محمد حنیف راجہ نے جیت لی
اسلام آباد (خبر نگار) دی بریکرز سنوکر لائونچ ایف الیون مرکز کے زیر اہتمام پہلی بریکرز ماسٹر کپ سنوکر چیمپئن شپ 2018 گذشتہ روز ختم ہو گئی۔ چیمپن شپ میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے علاوہ جہلم اور کراچی کے 39 سال سے زائد العمر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ فائنل میں کراچی اور محمد حنیف راجہ نے اسلام آباد کے شہزاد رضا کو 5-4 سے شکست دی۔ اسلام آباد کے ارشد قریشی نے تیسری جبکہ کراچی کے شاداب نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ فائنل جیتنے پر محمد حنیف راجہ کو ٹرافی اور 25 ہزار روپے جبکہ شہزاد رضا کو ٹرافی اور 15 ہزار روپے کیش ایوارڈ ملا۔ فائنل کے مہمان خصوصی اسلام بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر سلیم اختر رانا تھے۔ انھوں نے دی بریکرز کے سی ای او اور پیٹرن سید خاور عباس کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ محمد فہیم انور نے دی بریکرز کی انتظامیہ اور بالخصوص ہیڈ کوچ ارشد قریشی کو لگاتار دو بہترین ٹورنامنٹس آرگنائز کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ انھوں نے اسلام آباد سنوکر ایسوسی ایشن کے کام کو آسان بنایا۔ ان ٹورنامنٹس کے انعقاد سے اسلام آباد میں سنوکر کے کھیل کو ترقی ملے گی۔ فائنل میچ کو سابق قومی چیمپئن محمد آصف ٹوبہ، احمد نقوی سمیت شائقین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
عمران خان کی رقم کی گئی تاریخ اور پرویز خٹک کا امتحان
عمران خان صاحب نے خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 20اراکین کے نام طشت ازبام کردئیے ...
اگر فیصلہ نواز شریف کے خلاف آیا تو اسزا ہوسکتی ہے، جیل جانے سے انکی ...
وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اگر فیصلہ نواز شریف کے خلاف آیا ...
نوازشریف، کلثوم نواز اور مشاہد حسین
نوازشریف کی حکومت ٹوٹنے کے بعد بھی جب صدر رفیق تارڑ ایوان صدر ہی میں رہے تو ...
بریکرز ماسٹرز (39 پلس) سنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میچز کا فیصلہ
اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر) دی بریکرز سنوکر لائونج، ایف الیون مرکز میں جاری ...
بریکرز کپ سنوکر کا فائنل آج جاوید جونیئر اور آصف بابر کے مابین ہو گا
اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر) دی بریکرز سنوکر لائونج ایف الیون مرکز میں جاری ...
ملک حنیف اعوان کے صاحبزادے ملک حمزہ حنیف کے ولیمہ میں سیاسی و سماجی ...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) یوسی76 چکلالہ کے کونسلر تحصیل صدر پی پی پی راولپنڈی ملک ...