فاروق ستار کیلئے پی ایس پی کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کر دیئے مصطفی کمال
کراچی ( صباح نیوز)متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والی رکن سندھ اسمبلی سمیتا افضال نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ یہ اعلان انہوں نے پی ایس پی کے چیئر مین مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کے ہمراہ پاکستان ہاوس میں پرہجوم پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر چیئر مین پی ایس پی مصطفی کمال نے کہاکہ فیصلے کی گھڑی آگئی ہے آج چند اہم اعلان کرنے جارہے ہے میں ہمیشہ کہتا تھا کہ ہم اپنے دروازے بند نہیں کرینگے لیکن اج اللہ کے سامنے معافی مانگ کر غرور اور شر سے بچنے کہ لئے یہ اعلان کرتا ہوں کہ فاروق ستار کے لیے پی ایس پی کے دروازے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند ہیں فاروق ستار نے ثابت کردیا کہ یہ ہر لحاظ سے چھوٹا آدمی ہے انتہاءشاطر اور جھوٹا آدمی ہے رسوائی اس آدمی کا مقدر ہے ،صبح چھ بجے فاروق ستار نے ایک پریس کانفرنس کی ایک ڈوبتے ہوئے شخص نے تنکے کا سہارا لینے کی کوشش کی الزام لگایا گیا کہ ہم نے دباو ڈال کر لوگوں کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کی یہ پچھلے کئی مہینوں سے جب یہ لوگ آپس میں لڑ رہے تھے ہم نے اس پر ایک لفظ نہیں بولا چاہتے تو ان کے پرخچے ا±ڑا سکتے تھے کیا پی ایس پی نے ان کے درمیان جھگڑا کروایا،فاروق ستار، مئیر کراچی وسیم اختر اور عامر خان پر کرپشن کے الزام لگاتے رہے ،خالد مقبول صدیقی نے کہا پارٹی میں ماہ جبینوں کی ضرورت نہیں اور اب فاروق ستار پارٹی میں کسی باجی پر بری نظر نہیں ڈال سکتے تو کیا اب تک پارٹی میں خواتین کو گندی نظر سے دیکھتے تھے کیا یہ سب باتیں ہم نے کہیں نہیں یہ الزامات یہ لوگ خود ایک دوسرے پر لگاتے رہے ،فاروق ستار نے انیس قائم خانی کو فون کر کے کہتے ہیں کہ میرا جلسہ کامیاب کرا نے کے لیے اپنے کارکن بھیج دیں، ہمیں بہادرآباد کو نیچا دکھانا ہے ، سینٹ الیکشن والے دن فاروق ستار انیس قائم خانی کو فون پر منتیں کرتے رہے کہ ہمیں دو ووٹ دے دو اور بعد میں پریس کانفرنس میں میں کہتے ہیں یہ سب کو مجھے پی ایس پی میں لانے کیلئے کیا جارہا ہے ، انیس قائم خانی کو 24 مارچ کو فاروق ستار نے کہا کہ آپ سے اکیلے میں ملنا ہے مصطفی کمال کے بغیر آئیں ڈسٹرکٹ ایسٹ میں فاروق ستار کے دوست کے گھر میں ملاقات ہوئی فاروق ستار نے انیس قائمخانی سے کہا کہ کل الیکشن کمیشن سے فیصلہ آنے والا ہے اگر فیصلہ میرے خلاف آیا تو آپ کے پاس میرے لئے کیا پیکیج ہے انیس بھائی نے کہا ہم آپ کو اوروں سے زیادہ عزت دے کر گھر سے لے کر آئنگے اور جس دن فیصلہ آیا اس دن بھی فون کر کے شکریہ ادا کیا اور تین بجے پریس کانفرنس میں ہمارے خلاف بات کر نے لگے اس کے علاو¿ہ جب ہم آئے تو مجھ سے اکیلے میں ملاقات کی اور فاروق ستار نے مجھ سے کہا کہ میں ایک الیکشن میں پتنگ کے نشان پر مہاجروں سے بلف ضرور کرونگا،رکن سندھ اسمبلی سمیتا افضال نے کہا کہ مجھ پر کوئی پریشر نہیں تھا میں نے خود اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ مجھے پی ایس پی جوائن کرنی ہے،کیونکہ میں پاکستان کے لئے کام کرنا چاہتی اس شہر کے لیے کام کرنا چاہتی ہوں 22 اگست کی بعد ہم دیکھتے رہے کہ فاروق بھائی معاملات ٹھیک کرلینگے لیکن وہ ناکام رہے
مصطفی کمال