نام نہاد لیڈروں نے پاکستان اور کشمیر کاز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا‘ پرویز مشرف

16 اپریل 2018

اسلام آباد (این این آئی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ کشمیر ہماری رگوں میں دوڑتا ہے کشمیری میری جان ہے ¾کشمیریوں کی خوشحالی، سلامتی ،آزادکشمیر کی ترقی اور مقبوضہ کشمیر کی غاصب ہندوستان سے آزادی میری اولین ترجیحی وسوچ ہے، نام نہاد پاکستانی لیڈروں نے پاکستان اور کشمیر کاز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ ن لیگ والے کشمیر کو چھوڑ کر ہندوستان سے تجارتی تعلقات بڑھا رہے ہیں، جو قابل مذمت ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔ 23سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے الیکشن میں آئیں گے،پاکستان کے آئندہ انتخابات میں 23سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے الیکشن میں آئیں گے،وہ آل مسلم لیگ آزادکشمیر کے اپراڈہ چوک شہیداں میں منعقدہ جلسہ عام ویڈیو لنک/ٹیلی فونک کے زریعے خطاب کررہے تھے، ،پرویز مشرف نے کہا کہ جب راجیو گاندھی اور واجپائی پاکستان کے دورہ پر آئے تو بے نظیر اور نواز شریف نے جہاں جہاں کشمیرلکھا ہوا تھا اُسے مٹا دیا اور مسئلہ کشمیر پر بات کرنے میں شرم محسوس کی میرے دور حکومت میں ہندوستان کو اتنی جرات نہیں ہوئی کہ وہ کشمیریوں پر مظالم ڈھاسکے کیونکہ اُسے معلوم تھا کہ میں اینٹ کا جواب پتھر سے دینا بہتر طور پر جانتا ہوں۔
پرویز مشرف