جامعہ کراچی‘ چارروزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب آج ہوگی

16 اپریل 2018

کراچی ( نیوزرپورٹر) جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن کے زیر اہتمام چارروزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ’’پائیدارترقی ‘ سبز انقلاب میں ہیلوفائٹس کا کردار‘‘ کی افتتاحی تقریب پیر16 اپریل کو شام ساڑھے چھ بجے ہوگی ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان صدارت کریں گے۔