الیکشن کمیشن کی پابندی سندھ پولیس میں بھرتی کا عمل روک دیا گیا

16 اپریل 2018

کراچی(کرائم رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بھرتیوں پرلگائی جانے والی پابندی پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے سندھ پولیس میں جاری ریکروٹمنٹ کے عمل کو فی الفور روک دیا گیا ہے۔ تاہم یکم اپریل سے قبل سندھ پولیس میں ریکروٹمنٹ کے لئے تحریری امتحانات اور انٹرویوز میں کامیاب ہونے والے امیدوار اس سے مستثنیٰ ہیں۔ علاوہ ازیں اس ضمن میں تمام ایڈیشنل آئی جیز ڈی آئی جیز ایس ایس پی‘ ایس پیز سندھ کوباقاعدہ مکتوب بھی ارسال کردئیے گئے ہیں۔ سینٹرل پولیس آفس سے جاری اعلامئے کے مطابق سی پی او کی جانب سے نوٹیفائیڈ کردہ ریکروٹمنٹ کمیٹیوںکے سربراہان کور یکروٹمنٹ کے جملہ ریکارڈکو سربہ مہر کرکے اس حوالے سے باقاعدہ سرٹیفکیٹس اندرون تین یوم ارسال کرنے کے احکامات بھی جاری کردئیے گئے ہیں۔ جس میں اب تک ریکروٹمنٹ کے عمل کی تفصیلات پر مشتمل سمری بھی شامل ہوگی۔ اعلامئے کے مطابق سندھ پولیس میں ریکروٹمنٹ کے عمل کا آغاز الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بھرتیوں پرپابندی اٹھانے کے احکامات کے بعد دوبارہ کیا جائے گا۔