کراچی میں پانی بحران‘ مختلف علاقوں میں احتجاج‘ واٹر بورڈ کے خلاف نعرے
کراچی( کرائم رپورٹر) سپرہائی وے پر جونیجو ٹائون کے مکینوں کا پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج اور واٹر بورڈ کے خلاف نعرے بازی ٹریفک کی آمدروفت معطل ہونے سے گاڑیوں میں سوار افراد کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جونیجو ٹائون کے مکینوں کے مطابق پانی کی مسلسل بندش کی وجہ سے لوگ اذیت کا شکار اورو اٹر ٹینکروں سے پانی خریدنے پر احتجاج میں شریک افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے نے انتظامیہ اور واٹر بورڈ کے خلاف نعرے بھی لگائے دوسری طرف احتجاج کی وجہ سے سپر ہائی وے پر ٹریفک کی آمدروفت معطل ہوگئی اور گاڑیوں میں سوار افراد کو سخت گرمی میں پریشانی کا سامناکرناپڑا۔