کچرا منتقلی کیلئے گاڑیوں کو ترپال سے لازمی ڈھاپنے کی ہدایت

16 اپریل 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطحہ احمد فاروقی نے کراچی کی تمام سوک ایجنسیز کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی، ملاقات میں انہوں نے سمندر کے کناروں سے کچرا صاف کرنے ،کنٹونمنٹ کی حدود میں ڈسٹ بن بڑھانے اور دن میں دو مرتبہ کچرا اٹھانے اور کچرا لینڈ فل سائٹ منتقلی یقینی بنانے کے لیے کہاجبکہ انہوںنے تمام کچرا گاڑیوں کو ترپال سے کور کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میںپاکستان ریلوے، کنٹونمنٹ بورڈ فیصل، کراچی کنٹونمنٹ بورڈ، سول ایویشن اتھارٹی،کنٹونمنٹ بورڈ منوڑہ، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ ، چیف ایگزیکٹو آفیسر و دیگرنمائندے موجود تھے۔اجلاس میں سیکریٹری بورڈ نادرخان کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔