جسٹس اعجاز افضل کے گھر پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں‘ ڈاکٹر معراج الہدی
کراچی ( نیوزرپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مجرموں کو جلد ازجلدگرفتارکر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہاکہ پوری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے،اس بھونڈے طریقے سے عدلیہ پر دباء اور خوف زدہ نہیں کیا جاسکاتا۔