انتقال اقتدار کا واحد طریقہ ووٹ‘ حکومت کو عزت سے جانے دیا جائے‘ سعد رفیق

16 اپریل 2018

لاہور(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مہذب ممالک میں انتقال اقتدار کا واحد طر یقہ ووٹ کی طاقت ہے منتخب حکومت کو اپنی مدت پوری کرنے کے بعد عزت سے جانے دیا جائے اور نئی حکومت الیکشن کے ذریعے آئے فیصلہ گالی گلوچ سے نہیں کارکردگی کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔ الیکشن کے لئے سازگار ماحول کی ضرورت ہے اگر کھینچا تانی جیسے حالات ہوں تو ملک نہیں چل سکتا ایک دوسرے کو عزت دیں ‘ عزت دینا صرف سیاستدانوں نہیں سب کی ذمہ داری ہے ‘ سیاست دان میں بڑا حوصلہ ہے مکے اور گھونسے کھا کر بھی مسکراتا ہے‘ باقی میں بھی یہ حوصلہ پیدا ہوتو ہمیں خوشی ہوگی‘ نواز شریف کو نکالنے کا نقصان ہی ہوگا‘ ہم جھگڑنا نہیں چاہتے نہ اس کا کسی کو فائدہ ہوگا بلکہ جھگڑے بغیر اپنی بات کرنی ہے‘ ڈکٹیٹر شپ اور سویلین دور میں بھی کوئی بات کرنے سے نہیں روک سکتا ‘ شفاف الیکشن کے لئے سازگار ماحول بہت ضروری ہے ‘جوڑ توڑ کے ماحول میں بڑے نقصان کا خطرہ بھی ہوتا ہے ہمیں اگر کام کرنے دیا جاتا تو سو فیصد بجلی پوری ہوتی۔ ریلوے میں73 ہزار ملازم ہیں ہم نے کسی کو نہیں نکالا اگر نکال دیتے تو وہ کیا کرتے‘ محکمے کے کچھ شعبوں میں تین تین سو اضافی ملازم ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر فائرنگ وحشیانہ فعل ہے۔ جس نے یہ کام کیا بے غیرتی ہے ملک دشمنی کی وہ انجام تک پہنچیں گے ‘ قوم اور سب عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اس بات کی اجازت نہیں دیں گے ملک کو جنگل بنام دیا جائے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک کو شفاف اوربروقت انتخابات کی طرف لے جانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
سعد رفیق