پاکستان عوامی تحریک سندھ کونسل کا اجلاس
کراچی ( نیوزرپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کونسل کا اجلاس صدر PATمشتاق صدیقی کی صدارت میں صوبائی سیکرٹریٹ میں ہوا جس میں صوبائی،ضلعی اور یوسیز کی قیادت نے شرکت کی اجلاس میں الیکشن 2018اور سانحہ ماڈل ٹائون میں اہم پیش رفت پر غور کیا گیا۔پاکستان عوامی تحریک نے اس سلسلے میں آنے والے اتوار کو ایک اجلاس طلب کیا ہے۔