شام پر امریکی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے‘ ساجد نقوی
کراچی ( نیوزرپورٹر) اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے شام پر امریکہ اور اسکے اتحادیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس ظلم اور بربریت کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہاہے کہ منصوبہ بندی کے تحت مختلف حربوں اور منفی و بے بنیاد پروپیگنڈے کو جواز بناکر شام پر حملہ نہ صرف بین الاقو امی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے بلکہ سفارتی اور اخلاقی آداب کے بھی منافی اقدام ہے اس حملہ کا مقصد صرف اور صرف غاصب اور غیرقانونی ریاست اسرائیل کو تحفظ فراہم کرکے اس کی تمام رکاوٹوں کو دور کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور اتحادی افواج کے حالیہ حملے سے خطہ میں امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں جس کے تدارک کے لئے عالمی امن و انصاف کے ضامن اداروں،اقوام متحدہ اور خاص طور پر اسلامی سربراہی تنظیم (اوآئی سی) کو سرجوڑ کر امریکی جارحیت کو روکنے کے لئے فوری ٹھوس و سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے ۔
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کرلیا
پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ( ن )نے نگراں وزیر اعظم کا نام فائنل کرلیا، نام کا ...
بدعات کے باعث جبل نور کی زیارت عمرہ وحج پیکج سے نکالنے کا حکم جاری
سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے مملکت میں عمرہ اداروں وکمپنیوں کو ہدایت کی ہے ...
جانچ پڑتال کریں مگر شکایت کنندہ کا نام پتا بتادیں: سعد رفیق
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ ہمیں بحیثیت جماعت چور قرار دے دیا ...
شام پر حملہ سفارتی اور اخلاقی آداب کے بھی منافی اقدام ہے،ساجد علی نقوی
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ...
شام پر امریکی حملہ داعش اور اسرائیلی دہشتگردوں کے تحفظ کیلئے تھا:قاضی ...
لاہور (خصوصی نامہ نگار)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے ...
حملہ کا مقصد اسرائیل کو تحفظ ، اس کی تمام رکاوٹوں کو دور کرنا ہے،ساجد ...
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ )قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے ...