میاں شہباز شریف کا دورہ کراچی کا میاب رہا، مثبت نتائج مرتب ہونگے : منور رضا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے صدر سید منوررضا نے کہا ہے کہ پارٹی کے مرکزی صدرو زیرا علیٰ پنجاب کا دورہ کراچی کامیاب رہا۔ جس کے ملکی سیاست پر مثبت نتائج برآمد ہوںگے۔ میاں شہبازشریف نے صدارت کا عہدہ سنبھالنے پراندرون ملک دورے کیلئے سب سے پہلے کراچی کا انتخاب کرکے کراچی کے عوام کو بتا دیا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کراچی کے عوام سے بڑی محبت رکھتی ہے‘ شہرکی تعمیر و ترقی ا ور خوشحالی کیلئے مسلم لیگ (ن) سے بہتر کسی کے پاس کوئی پلان نہیں ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہی کراچی کی روشنیاں بحال کرکے قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر کیا وہ ہی کراچی کو ترقی کی راہ پرگامزن کرے گی۔منوررضا نے کہاکہ نوازشریف کا ویژن عوام کی فلاح و بہبود ہے‘ ان کے ویژن پر کاربند رہتے ہوئے پارٹی اپنے تاحیات قائد کے مشن کی تکمیل کویقینی بنائے گی۔ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کراچی سمیت اندرون سندھ سرپرائز رزلٹ دے گی۔