حاجی صالحین تنولی کے بہنوئی بوستان علی انتقال کر گئے‘خواجہ غلام شعیب و دیگر لیگی رہنمائوں کی تعزیت

16 اپریل 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) سندھ کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی صالحین تنولی کے بہنوئی بوستان علی 72 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ آج فاروق اعظم مسجد عیدگاہ گرائونڈ اتحاد ٹائون بلدیہ میں بعد نماز ظہر 2 بجے ادا کی جائے گی‘ تدفین مواچھ گوٹھ قبرستان ہزارہ میں ہو گی۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء خواجہ غلام شعیب‘ محمد جاوید میاں‘ محمد عمر بٹ‘ اسلم خٹک‘ لئیق احمد‘ یو سی چیئرمین رفیق خان‘ یو سی چیئرمین وقار تنولی نے صالحین تنولی سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔