متحدہ مجلس عمل میں شامل نہ ہونےوالی مذہبی جماعتوں کا نیا اتحاد بنانے کی کوششیں
راولپنڈی (سلطان سکندر) متحدہ مجلس عاملہ میں شامل نہ ہونے والی مذہبی جماعتوں کے درمیان نئے اتحاد کے قیام کے لئے کوششیں شروع ہو گئی ہیں۔ اس سلسلے میں جمعیت علماءاسلام (س) کے امیر مولانا سمیع الحق پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کے لئے پیشرفت نہ ہونے کے بعد ایم ایم اے سے باہر کی جماعتوںکے ساتھ سلسلہ جنبانی شروع کر دیا ہے۔ وہ علالت کے باوجود اسلامی جماعتوں کا اتحاد بنانے کے لئے پرعزم دکھائی دیتے ہیں۔ جے یو پی نورانی اور نظام مصطفیٰ متحدہ محاذ کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر اور اہلسنت و الجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے اکوڑہ خٹک میں مولانا سمیع الحق سے اہم ملاقاتیں کر کے ان کی عیادت کرنے کے علاوہ نئے اتحاد سمیت ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور عام انتخابات کے حوالے سے اہم تبادلہ خیال کیا۔
نیا اتحاد