مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے‘ ڈاکٹر یوسف سلیم

16 اپریل 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پنجابی قومی تحریک کے قائد ڈاکٹر یوسف سلیم،چوہدری ارشد،رانا سعید،چوہدری شکیل نے کہا کہ حکومت جیسی بھی ہو کسی کی بھی ہو وہ کمزور نہیں ہوتی کیونکہ وہ وسائل سے مالا مال ہوتی ہے اور جو پارٹیاں حکومت کو گرانے کی کوشش کرتی ہیں ہر کسی کو اپنے اپنے مفادات ہوتے ہیں مخالفین جتنے زیادہ طاقتور ہوںوہ اپنا وزن حکومت پر ڈالتے ہیں اتنے ہی زیادہ مفادات انہیں مل رہے ہیں بھوک ،مہنگائی،بے روزگاری اور کرپشن نے عوام کی آنکھیں کھول دی ہیں قائد تحریک نے کہا کہ گذشتہ تین سالوں میں عوام کو کیا ملا کیا مہنگائی،بے روزگاری اور قتل و غارت کا خاتمہ ہوگیا ہے ؟یا % ۹۸ عوام کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں عوام کی بیماریوں کی طرف نہ حکومت کو خیال ہے اور نہ ہی اپوزیشن کو عوام کو ضرورت ہے کسی مسیحا کی جو ان کے مسائل حل کرے۔