ڈسٹرکٹ سائوتھ میں کارروائی‘ 132ملزمان اسلحہ ومسروقہ سامان سمیت گرفتار
کراچی(کرائم رپورٹر )ضلع ساؤتھ کے گیارہ تھانوں کا کرمنلز ، جرائم پیشہ ، مفرور و اشتہاری، حقہ شیشہ کیفے، برائی کے اڈوں کے خلاف ایکشن ، 2پولیس مقابلے ، مجموعی 132ملزمان گرفتار کرلئے گئے اسلحہ ، لوٹا ہوا مال، حقہ شیشہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔ ضلع ساؤتھ کے پوش علاقوں میں حقہ شیشہ کیفے اور فحاشی ، عصمت فروشی کے اڈوں کے خلاف کارروائی میں پولیس نے 12ملزمان کو گرفتار کر کے 22عدد حقہ اور اس کے لوازمات برآمد کر لیے۔ جبکہ 8لڑکیوں سمیت 16ملزمان کو عصمت فروشی (فحاشی) کے مقدمات میں گرفتار کر لیا۔ جبکہ 2پولیس مقابلوں اور کاروائیوں کے بعد دہشت گردی کے مقدمات اور ڈکیتی و اسٹریٹ کرائم میں 8ملزمان گرفتار کر لیے۔ پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب 35مفرور و اشتہاری ملزمان جبکہ متفرق مقدمات میں 55ملزمان گرفتار کر لیے۔ مزید براں مضر صحت گٹکا سپلائی میں 3ملزمان اور منشیات کے مقدمات میں 3ملزمان گرفتار کر کے بعض ملزمان کے قبضے سے 8پستول، 2ریوالور،8میگزین، متعدد کارتوس، لوٹا ہوا مال ، ایک موٹر سائیکل ، ایک واٹر ٹینکر اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔