بجلی و پانی کی قلت نے عوا م کا جینا محال کر دیا ہے شاہ عبد الحق

16 اپریل 2018

کراچی ( نیوزرپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ شہر میں بجلی و پانی کی قلت نے عوا م کا جینا محال کر دیا ہے ، حکومت شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ شدید گرمی ہیٹ اسٹروک کے الرٹ کے باوجود کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کو مزید اذیت میں مبتلا کر دیا ہے ۔ انہوں نے جما عت اہلسنّت کے عہدیداران کے اجلاس میں تبادلہ خیال کرتے ہوئیے کہاکہ گیس سے بننے والی سستی بجلی کے آئل کی قیمت میںصارفین سے بل وصول کیے جا رہے ہیں،کے الیکٹرک صرف پیسہ بنانے میں لگی ہے اسے کوئی پوچھنے والانہیں ۔ ا وور بلنگ کی شکایات پر صارفین سے کے الیکٹرک عملے کا سلوک انتہائی حقارت انگیز ہوتا ہے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ۔ عوام حکومت سے کسی قسم کی کوئی توقع نہ رکھیں اپنی مدد آپ کے تحت شدید گرمی سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ اجلاس میںعبد الحفیظ معارفی، علامہ ناصر خان ترابی،سید رفیق شاہ،غفران احمد قادری،محمد الطاف قادری،عبد اللہ میمن،محفوظ قادری ،افضال ترابی،آصف قادری،مفتی عبدا لصمد،مفتی بلال متینی بھی موجود تھے۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...