ہاشمانیزکاگذدرآباد میں مفت طبی کیمپ

16 اپریل 2018

کراچی (نیوز رپورٹر)ہاشمانیز میڈیکل ویلفیئرفاؤنڈیشن کے تحت ہالاری میمن جماعت اور ہاشمانیزاسپتال رنچھوڑ لائن میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ منعقد کیا گیا جس میں 1200 سے زائد مریضوں کامفت معائنہ و تشخیصی سہولیات فراہم کی گئیں۔ اس دوران 90 مریضوں میں آنکھوں کے موتیا کی تشخیص ہوئی جن کے اگلے چند روز میں مفت آپریشن بھی کیے جائیں گے۔چیئرمین ہاشمانیز میڈیکل ویلفیئر فاؤنڈیشن معروف آئی سرجن ڈاکٹر شریف ہاشمانی نے سی ای او ہاشمانیز گروپ آف ہاسپیٹلز ارسلان ہاشمانی اور ہالاری میمن جماعت کے عہدیداران کے ہمراہ کیمپ کا دورہ کیا اور مریضوں سے ملاقات کی۔