بلاول بھٹو کر اچی کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں،شاہدہ رحمانی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی خواتین ونگ کراچی ڈویژن کی صدر ایم این اے شاہدہ رحمانی کی صدارت میں خواتین ونگ کا اجلاس پیپلز سیکریٹریٹ میں اتوار کو منعقد ہوا۔ جس میںخصوصی طورپر پی پی پی کراچی ڈویژن کے صدر وصوبائی وزیر سعید غنی نے شرکت کی جبکہ خواتین ونگ کراچی ڈویژن کی جنرل سیکریٹری ایم پی اے شاہینہ شیر علی بلوچ اور سیکریٹری اطلاعات شاہینہ سعیدہ بھی موجود تھی۔ اس موقع نور جہاں بلوچ، نسرین چانڈیو، نسیمہ بلوچ سمیت کراچی کے مختلف اضلاع سے خواتین ونگ کی عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں ایم این اے شاہدہ رحمانی نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا 22اپریل کوجلسے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر قیادت خصوصی طور پر کراچی میں توجہ دے رہے ہیں اور کراچی کے عوام کی احساسی محرومی ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی پی پی خواتین ونگ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ میں بھرپور شرکت کرے گی اور اپنے اپنے علاقے میں گھر گھر جا کرخواتین کو مدعو کریگی اور ان کی شرکت کو یقینی بنائیں گی۔