جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت کراچی میں شعبہ آئی ٹی قائم

16 اپریل 2018

کراچی(نیوز رپورٹر) ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی خواتین آمنہ عثمان کی زیر صدارت میڈیا سیل کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ اس موقع پرشعبہ آئی ٹی حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ فیصلے کے مطابق سوشل میڈیا‘ ویب سائٹ اورپروڈکشن کے امور آئی ٹی کی زیر نگرانی انجام دئیے جائیں گے۔ مرکزی شعبہ آئی ٹی کی ٹیم لاہور اورکراچی آفس میں ذمہ داریاں انجام دیگی۔ اس سلسلے میں مزید پیش رفت کا جائزہ آئندہ اجلاس میں لیا جائے گا۔ میڈیا اجلاس میں ڈائریکٹرمیڈیا سیل عالیہ منصور ڈپٹی ڈائریکٹر ز ثمینہ قمر‘ سعدیہ حمنہ‘ اورشعبہ جات کے نگران صائمہ افتخار‘اسما رشید‘ شازیہ عبدالقادر اور عالیہ شمیم نے اپنے شعبوں کی سہ ماہی رپورٹ کے علاوہ رمضان المبارک سمیت الیکشن 2018ء کی سرگرمیوں پرمشترکہ منصوبہ بندی کی۔ شعبہ جات کے نگرانوں کے ہمراہ نائبین بھی اجلاس میںشریک ہوئے۔