ترقی کے جھوٹے دعوے کرنے پرن لیگ عوام سے معافی مانگے‘جاوید ناگوری

16 اپریل 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ایم پی اے جاوید ناگوری، ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند، قائم مقام جنرل سیکریٹری عبدالرحیم اور ضلع شرقی کے سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے قومی اداروں پر ہمیشہ سلطنت شریف برادران کے دو بادشاہوں اوران کے حواریوں نے دھونس ، غنڈہ گردی اور طاقت کے ذریعے ان پر قبضہ کرکے اپنے طرز حکمرانی رائج کی ہے اور اوچھی ہتھکنڈوں کے ذریعے اپنے مخالفین کو سیاسی جالوں میں پھنساتے رہے ہیں۔ مگر آج جب انہی اداروں کی جانب سے ان کی کرپشن، لوٹ مار اور عوام کو گمراہ اور جھوٹ بولنے کا جواب دینا پڑ رہا ہے اورملک میں پہلی بار قانون کی بالادستی نظر آرہی ہے تو ن لیگ کے شریف برادران اور ان کی سلطنت کی رعیاں کوہضم نہیں ہورہا ہے۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...