ڈرم بجانے کے شوقین ننھے میاں

16 اپریل 2018

شنگھائی (نیٹ نیوز)یوں تو آپ نے کئی فنکاروں کو ڈرم پر خوبصورت دْھنیں بکھیرتے سنا اور دیکھا ہوگا لیکن جناب یہاں تو بچے بھی ڈرم بجانے میں ماہر نکلے۔اس ننھے میاں کو ہی دیکھ لیں جو ڈرم بجانے کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔چین سے تعلق رکھنے والے بچے نے اپنے ابا جان کا ساتھ دیتے ہوئے روایتی انداز میں ڈرم بجانے کا شاندار مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو بھی دنگ کردیا۔