;جج کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے‘ سپیکر ایاز صادق

16 اپریل 2018

اسلام آباد (نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اعلیعدلیہ کے جج کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ حکومت کو واقعہ کی جلدی انکوائری کر کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دینی چاہئیے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ اعلی عدلیہ کے ججز کے گھروں پر حملہ ملکی سلامتی پر حملے کے مترادف ہے۔
ایاز صادق