اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے بنچوںکی تشکیل

16 اپریل 2018

اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے روا ں عدالتی ہفتے میں مقدمات کی سماعت کے لئے ایک 3رکنی بنچ ، 4ڈویڑن بنچ اور 6سنگل بنچ تشکیل دے دیئے ۔ ( آج ) پیر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں جسٹس اطہر من اللہ ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 3رکنی بنچ مقدمات کی سماعت کرے گا جبکہ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویڑن بنچ ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویڑن بنچ ، جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویڑن بنچ اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویڑن بنچ مقدمات کی سماعت کرے گا جبکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس محمد انور خان کاسی ، جسٹس شوکت عزیز صدیقی ، جسٹس عامر فاروق ، جسٹس اطہر من اللہ ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل سنگل بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے ۔